Monday, April 13, 2026
 

آصف محمود کا دوبارہ پاکستان کیلیے کھیلنے سے متعلق ذومعنی جواب

 



پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمن کے فاسٹ بولر آصف محمود نے قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر ذو معنی انداز میں جواب دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے آصف محمود سے ’پچ سائیڈ پوسٹ میچ شو‘ کے دوران ثناء میر نے پاکستان انڈر 19 کے تجربے کی یاد دہانی کراتے ہوئے پوچھا کہ کیا شائقین انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں دیکھ سکتے ہیں۔ قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر آصف محمود نے مسکراتے ہوئے ’کوئی جواب نہیں‘ کہہ کر بات ٹال دی۔ سابق کپتان ثناء میر اور میزبان زینب عباس نے بھی اس ردعمل کو دانشمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے مواقع پر خاموشی بھی بہت کچھ بیان کر دیتی ہے۔ ثناء میر نے کہا کہ عثمان خان نے جب سنچری کی تھی تو ہم نے ان سے بھی یہ سوال کیا تھا اور ان کا جواب بھی بالکل ایسا ہی تھا۔ یاد رہے کہ آصف محمود کو دسمبر 2014 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے کینیا کے خلاف سیریز میں تین میچ کھیلے تھے۔ دوسرے ون ڈے میں چار وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے مختصر مگر مؤثر کردار ادا کیا تھا۔ 30 سالہ پیسر نے پی ایس ایل ڈیبیو میں صرف دو اوورز میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں جم گئی ہیں۔ ???????????? ???????????? ???????????????????????????????? ???????????????? ???????????????????????????? ???????????????????????????????? ???? ???????????????????????????? ???????????????? ???????????????????? Missed the hat-trick but still bags four wickets in it!#HBLPSL11 | #NewEra | #HKvIU pic.twitter.com/7nX1oM0Iww — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 12, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل