Monday, April 13, 2026
 

کراچی؛ ٹارگٹڈ آپریشن میں اسٹریٹ کرائمز کے 4 ملزمان گرفتار، لوٹ مار کا سامان برآمد

 



پولیس کی شاہ لطیف سیکٹر 30 اے کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں ملزمان کی قبضے سے 3 عدد پسٹل، 4 عدد موٹرسائیکلیں، 5 موبائل فونز، ایک آلٹو کار اور مختلف چھینے گئے اے ٹی ایمز اور شناختی کارڈز و دستاویز برآمد کیے گئے۔ 4 رکنی گروہ کے ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے تھانہ شاہ لطیف سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بنایا اور مزاحمت کرنے پر انہیں زخمی بھی کیا۔ گرفتار ملزمان نے مزید بتایا کے وہ واردات کے وقت اکثر گاڑی کا استعمال کرتے تھے۔  ملزمان اس سے قبل بھی اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کے لیے روانہ کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان کی شناخت اسد، محمد ثاقب، عطا مصطفی اور شاید زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل