Loading
پاکستان کو عالمی سطح پر اسپورٹس جرنلزم میں بڑا اعزاز مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے صحافیوں کی عالمی تنظیم ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (اے آئی پی ایس) نے کھیلوں کی صحافت میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک کو ایگزیکٹو کمیٹی کا تاحیات اعزازی رکن منتخب کرلیا۔
امجد عزیز ملک کو یہ اعزاز سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانا میں منعقدہ اے آئی پی ایس کی 88ویں کانگرس کے دوران دیا گیا۔
کانگریس میں 111 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، اسپین، مالٹا، برازیل اور ترکی کے سینئر اسپورٹس صحافیوں کو بھی تاحیات اعزازی رکنیت سے نوازا گیا۔
اے آئی پی ایس کی 102 سالہ تاریخ میں امجد عزیز ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
حکومت پاکستان پہلے ہی اسپورٹس جرنلزم میں خدمات کے اعتراف میں امجد عزیز ملک کو صدارتی تمغہ امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔
دریں اثنا پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد اصغر عظیم اور تمام عہدیداروں نے امجد عزیز ملک کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امجد عزیز ملک کا انتخاب پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹس برادری کے لیے باعث افتخار ہے، پاکستان کو ملنے والے اعزاز سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ مزید اجاگر ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل