Loading
بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور خان کے ایئرپورٹ تنازع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تاہم اس پر صارفین منقسم دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر کرینہ کپور خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تنازع کا باعث بن گئی۔
وائرل ویڈیو میں صارفین کی جانب سے اداکارہ کے رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیکیورٹی چیک پر لمبی قطار کو بائی پاس کرتے ہوئے دیگر مسافروں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔
ہلکے پیچ رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس اداکارہ سیدھا چیک پوائنٹ کی طرف جاتی نظر آئیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھا کہ کیا انہیں خصوصی رعایت دی گئی؟
ایک صارف نے لکھا ’کرینہ کپور نے ایئرپورٹ پر لائن توڑی اور سیدھا گیٹ کی طرف چلی گئیں، سیلیبریٹیز کو ایسا کرنے کی اجازت کیوں ہوتی ہے اور انہیں یہ اختیار کس نے دیا؟
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر انتظار کرنے والے دیگر لوگوں کی بھی فلائٹس ہوتی ہیں، یہ سب کے ساتھ ناانصافی ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ایک سادہ قطار اس فرق کو ظاہر کرتی ہے جو ایک باوقار معاشرے اور غلام ذہنیت والے معاشرے کے درمیان ہوتا ہے، جہاں طبقاتی اور برتری و کم تری کا کھیل جاری رہتا ہے۔
تیسرے صارف نے لکھا ’وزیراعظم مودی کی تنبیہ کے باوجود بھارت میں وی آئی پی کلچر کیوں جاری ہے؟ کیا عوام بیوقوف ہیں جو قطار میں کھڑے ہوں اور سیلیبریٹیز ان پر سے گزر جائیں؟
ایک صارف نے بھارت کی وزارت شہری ہوا بازی اور وزیر داخلہ کے دفتر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’ان بالی ووڈ ایلیٹس کو کس قانون کے تحت یہ خصوصی مراعات دی گئی ہیں؟
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل