Loading
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے تمام اضلاع میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر ڈپٹی کمشنرز کو تمام اسامیوں پر دو ماہ میں بھرتیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کراچی کے تمام اضلاع میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ کراچی میں سرکاری محکموں میں 3 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔ پڑھے لکھے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔
وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد معذور کوٹہ مختص ہے۔ عدالت معذور کوٹہ پر عمل درآمد کروائے۔
عدالت نے کراچی کے ڈپٹی کمشنرز کو تمام اسامیوں پر دو ماہ میں بھرتیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ معذور کوٹہ پر جتنی اسامیاں خالی ہیں پر کی جائیں، جس کے بعد آئینی بینچ نے درخواستیں نمٹا دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل