Tuesday, April 14, 2026
 

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر رل گئے 

 



سعودی ائیرلائن 500 سے زائد مسافروں کا سامان ریاض میں چھوڑ آئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ مسافر پرواز SV 736  سے ریاض سے لاہور پہنچے ہیں۔ ائیرلائن نے عمرہ زائرین اور مسافروں کو دو روز بعد لاہور ائیرپورٹ آکر سامان وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔  مسافروں کی بڑی تعداد پنجاب کے دوردراز شہروں سے تعلق رکھتی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم سینکڑوں میل سے واپس آکر کیسے سامان لیں گے۔  مسافروں نے ائیرلائن عملے سے شدید تلخ کلامی کی جس پر معاملہ اے ایس ایف تک جاپہنچا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل