Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصٓف عمران خان کی 7 کیسز میں عبوری ضمانتوں پر سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے عمران خان کی ساتوں مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت میں بھی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف یہ 7 مقدمات 26 نومبر احتجاج کے دوران بنائے گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل