Loading
امریکا نے ایران کی جانب جانے والے بحری راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ وہاں سے کسی بھی جہاز کی آمدورفت ممکن نہ ہوسکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران امریکی ناکہ بندی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فی الفور بحری راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی جاری رکھی تو خطے کی تمام اہم بحری گذرگاہوں کو بند کرکے کسی بھی جہاز کو گزرنے نہیں دیں گے۔
ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی عبداللہی نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کے تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو روکے گا تو یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔
انھوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایسی صورت میں ایرانی مسلح افواج خلیج فارس، بحیرۂ عمان اور بحیرۂ احمر میں سے کسی بھی جہاز کو گزرنے نہیں دیں گے۔
یاد رہے کہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی پیر کے روز شروع کی تھی اور امریکی فوج کے بقول کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ خلیج عمان میں 6 تجارتی جہازوں کو واپس لوٹنا پڑا۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایران امریکا امن مذاکرات میں کچھ نکات پر اتفاق ہوا لیکن چند نکات ابھی حل طلب ہیں۔ جس کے لیے دوسرا دور اسی ہفتے متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل