Loading
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قطر میں وزیر اعظم کا شاندار استقبال احترام اور دوستی کا طاقتور اظہار ہے۔
ایکس پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی باوقار قیادت اور مدبرانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کے عالمی مقام کو مسلسل بلند کر رہے ہیں جو انتھک قیادت اور قومی ترقی کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قطری فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم پاکستان کے طیارے کو اعزازی گارڈ آف آنر کے طور پر ایئرپورٹ تک اسکورٹ کیا جو احترام اور دوستی کا ایک طاقتور اظہار ہے۔ یہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور مضبوط ہوتے سفارتی تعلقات کی واضح عکاسی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک حقیقی طور پر قابل فخر لمحہ ہے جو قوم کے وقار، اتحاد اور عالمی سطح پر ابھرتے مقام کی نمائندگی کرتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ اللہ نے ہمیں پاکستان کی عزت، وقار اور ترقی کے لیے منتخب کیا ہے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif continues to elevate Pakistan’s global standing with dignity and statesmanship, embodying tireless leadership and an unwavering commitment to national progress
Upon entering Qatari airspace, fighter jets of the Qatari Air Force escorted the… pic.twitter.com/eJwXAyYdti
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 17, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل