Saturday, April 18, 2026
 

ڈیزل کے بعد ایک اور پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

 



اوگرا  نے جیٹ فیول کی قیمتوں میں فی لیٹر 23 روپے کمی کردی جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 471 روپے ایک  پیسہ فی لیٹر ہوگئی۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.42 روپے ہوگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اطلاق 18 اپریل 2026 سے ہوگا تاہم پیڑول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 134 روپے 81 پیسے کمی کی گئی تھی، اس کمی کے ساتھ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں بھی میں 11 روپے 83 پیسے کمی کردی تھی، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل