Thursday, April 30, 2026
 

کراچی:شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت: ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد

 



کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت غربی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم محمد اسماعیل کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بادی النظر میں ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے گلشنِ معمار میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے 22 سالہ اقصیٰ جاں بحق ہو گئی۔ عدالت نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موت کی وجہ سر پر گولی لگنا ہے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ ملزم کی رہائی کی صورت میں شواہد پر اثر انداز ہونے اور گواہوں کو متاثر کرنے کا خدشہ موجود ہے۔ دوسری جانب وکیلِ صفائی ملزم کے خلاف بدنیتی یا جھوٹے مقدمے کا کوئی واضح ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل