Loading
کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں 2023 میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو مقامی عدالت نے 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج کراچی ساؤتھ جج ارشاد حسین کی عدالت نے ملزم محمد حسنین عرف بابل پر مقتول 14 سالہ راہد کے قتل بسبب کا جرم ثابت ہونے پر 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر دیت دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے ملزم کو سینٹرل جیل بھیج دیا۔
عدالت نے کہا کہ ملزم دیت کی ادائیگی تک جیل میں رہے گا۔
ملزم پر الزام تھا کہ اس نے سال 2023 میں تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں مہندی کی تقریب میں ناجائز اسلحے سے ایک فائر کرکے 14 سالہ لڑکےراہد کو قتل کر دیا تھا۔
بعد ازاں ملزم پر 302 کے تحت مقدمہ چلا لیکن عدالت نے قرار دیا کہ گواہوں کے بیانات کی روشنی میں یہ ثابت ہوا کہ ملزم کا متوفی کو قتل کرنے کی نیت یا ارادہ نہیں تھا لہٰذا عدالت نے ملزم کو قتل بالسبب کا مجرم قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل کی برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر اسی ملزم کو تین سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنادی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل