Thursday, April 30, 2026
 

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کااجلاس، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت

 



پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملک شبر خان نے کہا کہ دسمبر کی ملک گیر ہڑتال کے دوران بننے والا اتحاد آج بھی برقرار ہے اور تمام ٹرانسپورٹرز متحد ہیں، جبکہ وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ کی جانب سے مائی کلائی روڈ پر ٹرک ٹریلر پارکنگ دینے کا وعدہ پورا ہونا کمیٹی کی کامیابی ہے۔ ملک شیر خان اعوان کے مطابق جنگی حالات کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ غلام یاسین خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد 50 فیصد گاڑیاں بند ہونے کے قریب ہیں۔ نثار حسین جعفری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔ بختاور خان وزیر نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔ محمد رمضان نے کہا کہ ٹرک ٹریلرز کے لیے دی جانے والی سبسڈی انتہائی ناکافی ہے۔ حاجی عربستان وزیر نے مطالبہ کیا کہ دسمبر کی ہڑتال کے دوران حکومت سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ حاجی اشرف نیازی نے خبردار کیا کہ مزید قیمتوں میں اضافہ ہوا تو لوکل گاڑیاں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی۔ عدیل عباسی نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ٹرانسپورٹرز نقصان برداشت کر رہے ہیں، حکومت ٹول ٹیکس اور دیگر محصولات میں ریلیف دے۔ حاجی عمران اور حاجی دین محمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ہر فیصلے، بشمول ممکنہ احتجاج، کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کیے جائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل