Monday, April 20, 2026
 

چینی کمپنی کا آواز سے فعال ہونیوالا ’گاڑی میں نصب ٹوائلٹ‘

 



چین کی ایک کار ساز کمپنی نے آواز سے فعال ہونے والے ’گاڑی میں نصب ٹوائلٹ‘ کا کامیاب پیٹنٹ حاصل کر لیا ہے۔ یہ ٹوائلٹ مسافر کی سیٹ کے نیچے سے باہر نکل آتا ہے۔ چونگ چنگ میں قائم آٹو میکر سیریس نے اپریل 2025 میں پیٹنٹ نمبر CN224104011U کے تحت درخواست دائر کی تھی، جسے رواں ماہ باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ پیٹنٹ دستاویز کے مطابق یہ ’ان-وہیکل ٹوائلٹ‘ طویل سفر، کیمپنگ یا گاڑی میں قیام کے دوران صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹوائلٹ آواز سے کنٹرول ہوتا ہے اور فضلے کو ایک ٹینک میں محفوظ کرتا ہے، جہاں گھومنے والا حرارتی نظام پیشاب کو بخارات میں تبدیل کرتا ہے اور ٹھوس فضلے کو خشک کر دیتا ہے۔ بدبو کے خاتمے کے لیے اس میں ایگزاسٹ فین بھی شامل ہے۔ کمپنی نے ابھی تک کسی ایسی گاڑی کا اعلان نہیں کیا جس میں یہ سہولت شامل ہو۔ سیریس اس طرح کا نظام متعارف کرانے والی پہلی کمپنی نہیں ہے۔ اس کی حریف کمپنی پولسٹون پہلے ہی ایک پورٹیبل ٹوائلٹ پیش کر چکی ہے، جس میں فولڈ ہونے والی سیٹ شامل ہوتی ہے جس کو سینٹر کنسول میں رکھا جا سکتا ہے اور استعمال کے وقت پلاسٹک بیگز کے ساتھ نکال لیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1954 کی کلاسک رولس رائس سلور ریتھ لائموزِن (جسے حال ہی میں سوتھبیز کے ذریعے نیلام کیا گیا) میں سونے سے مزین ٹوائلٹ موجود تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل