Monday, April 20, 2026
 

ایلون مسک کا اپنے ہی سائبر ٹرک خریدنے کا انکشاف!

 



تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس ایلون مسک کی ہی کمپنی ٹیسلا کے سائبر ٹرک کی سب سے بڑی خریدار بن کر سامنے آئی ہے۔ 2025 کے چوتھے سہ ماہی میں امریکا میں فروخت ہونے والے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک سائبرٹرک اسپیس ایکس نے خریدا۔ ایس اینڈ پی گلوبل موبلیٹی کے رجسٹریشن ڈیٹا (جسے سب سے پہلے بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا) کے مطابق اسپیس ایکس نے ان الیکٹرک ٹرکس پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ اگرچہ اسپیس ایکس نے ٹیسلا کی فروخت کو سہارا دیا، پھر بھی چوتھے سہ ماہی میں سائبرٹرک کی مجموعی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اگر اسپیس ایکس کی خریداری شامل نہ کی جائے تو چوتھے سہ ماہی میں سائبرٹرک کی رجسٹریشن میں 51 فی صد تک کمی واقع ہوتی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل