Monday, April 20, 2026
 

آنتوں میں موجود بیکٹیریا کا خطرناک بیماری کے لوٹنے سے تعلق کا انکشاف!

 



ایک نئی تحقیق معلوم ہوا ہے کہ انسان کی آنتوں میں موجود بیکٹیریا سے اس بات کا تعین کیا جا سکتا ہے کیا جِلد کے کینسر کے علاج کے بعد اس بیماری کے دوبارہ ہونے کا کتنا خطرہ ہے۔ نیو یارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ نے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ماضی کے مطالعوں میں میلینوما سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ 25 سے 40 فی صد مریضوں میں سرجری اور امیونوتھراپی کے بعد بیماری دوبارہ لوٹ آتی ہے۔ میلانوما جِلد کے کینسر کی ایک قسم ہے جو عموماً سورج کی شعاعوں کی زیادہ نمائش سے منسلک ہوتی ہے۔ اس کا علاج سرجری یا امیونوتھراپی کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو مدافعتی نظام کو کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ نئی تحقیق نیو یارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ اور اس کے پرلمٹر کینسر سینٹر کے محققین کی سربراہی میں کی گئی جو سائنسی جرنل سیل میں شائع ہوئی۔ تحقیق مین میں عالمی کلینیکل ٹرائل میں شامل 674 میلانوما مریضوں کے اسٹول کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ آنتوں میں موجود مخصوص بیکٹیریا کی مقدار میں فرق، کینسر کے دوبارہ ہونے کی پیش گوئی 94 فی صد تک درستگی کے ساتھ کر سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل