Monday, April 20, 2026
 

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

 



پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ گزشتہ روز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے، اس پوری اننگ کے دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلتے ہوئے محض ایک ہی ڈاٹ بال کا سامنا کیا ہو۔ Babar Azam faced only one dot ball in his 52-ball 100 not out. This is the first instance of a batter playing 50 or more balls in a T20 innings and facing only a solitary dot ball.#HBLPSL11 |#NewEra | #PZvQG pic.twitter.com/WfR6idspsr — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 19, 2026 بابر اعظم نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ یہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہویں سنچری ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ Babar adds another T20 hundred as Peshawar Zalmi continue to lead the PSL 2026 ???? pic.twitter.com/Y4ZT0a3PrE — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 19, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل