Loading
فوکس بزنس کی خاتون رپورٹر ماریہ بارتیرومو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انھیں بتایا کہ آج ایران کے ساتھ مذاکرات طے پاجائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتوں صحافی ماریہ نے یہ دعویٰ فوکس بزنس پر اپنے مارننگ شو میں کیا۔
خاتون اینکر نے اپنے پروگرام کے آغاز میں صورت حال کا تجزیہ کتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز انھیں بتایا تھا کہ آج رات ایران کے ساتھ معاہد طے پا سکتا ہے۔
تاہم خاتون رپورٹر کے اس دعوے کی وائٹ ہاؤس یا صدر ٹرمپ کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی خاتون صحافی ماریہ بارتیرومو کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان نزدیک جنگ ختم ہوچکی ہے اور معاہدہ تقریباً آخری مرحلے میں ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ نائب صدر کی قیادت میں امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
ادھر ایران نے اپنے جہاز پر امریی حملے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
تاہم صدر ٹرمپ کے امریکی وفد کے پاکستان روانگی کی تصدیق کے فوری بعد پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے یلی فون پر گفتگو کی۔
اس گفتگو کے بعد بھی تاحال ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کو واپس لینے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہییں آیا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے امریکی وفد کے پاکستان روانگی کے بیان کے بعد بھی ایرانی حکومت مذاکرات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے۔
سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا ایران کے “ہر پاور پلانٹ اور پل کو تباہ کر دے گا”، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
البتہ پاکستان کی سفارتی کوششیں تاحال جاری ہیں کہ کسی طرح مذاکرات کا دوسرا دور دو ہفتے کی جنگ بندی کے ختم ہونے سے پہلے شروع ہوجائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 11 اور 12 اپریل کو امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی تھی جو 1979 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل