Tuesday, April 21, 2026
 

دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش

 



برطانوی جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ہربی نامی اس خرگوش کی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی۔ اس وقت اس کی عمر 15 برس اور 82 دن تھی۔ حال ہی میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خرگوش کی عمر کی تصدیق کرتے ہوئے ہربی کو دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا ہے۔ سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ اور میلیسا ڈنہم نے بتایا کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر صرف آٹھ ہفتے تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل