Tuesday, April 21, 2026
 

’یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ صرف 2 منٹ میں ہیک ہو سکتی ہے‘

 



مشہور میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی عمر تصدیق کرنے والی ایپ (جو بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے) ’دو منٹ‘ کے اندر ہیک کی جا سکتی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایج ویری فکیشن ایپ میں بنیادی طور پر ہیک ہونے کا نقص موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے بیوروکریٹ پر ہنسنے میں جلدی نہ کریں۔ ان کو ایک بہانہ چاہیے تھا جس سے وہ صارفین کی آزادی کو سلب کر سکیں اور یہ ’نقص‘ ان کو مل گیا ہے۔ یورپین کمیشن نے گزشتہ ہفتے ایک نئی عمر کی تصدیق کرنے والی ایپ کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ’آن لائن پلیٹ فارمز کو جوابدہ بنائے گی‘ اور تجارتی مفادات پر بچوں کی حفاظت کو ترجیح دے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل