Friday, May 01, 2026
 

کریم آباد انڈر پاس کو ڈھائی سال کی تاخیر کے بعد کھول دیا گیا، اب بھی کام باقی ہونے کا انکشاف

 



شہر قائد ضلع وسطی میں قائم کریم آباد پر تعمیر ہونے والے انڈر پاس کو ڈھائی سال کی تاخیر کے بعد ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا تاہم اب بھی کام ادھورے رہے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کریم آباد انڈرپاس مقرر وقت سے ڈھائی سال کی تاخیر کے بعد ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ہے، کام ادھورا ہے تاہم لائٹوں کا بہترین نمونہ پیش کیا گیا جس سے رات میں خوبصورت منظر پیش کیاجا رہا ہے۔ عام تاثریہ ہے کہ عوامی دباو کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ کریم آباد انڈرپاس کا 30 دسمبر 2022 کو ادارہ ترقیات کراچی نے کام شروع کیا جس کی تخمینی لاگت ایک ارب 35 کروڑ روپے مقرر کی گئی جس کو ایک سال میں مکمل کیاجانا تھا۔ اس انڈر پاس کی لمبائی 1.2 کلو میٹر ہے لیکن کے ڈی اے اس کو ایک سال میں مکمل نہیں کرسکا مسلسل تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوگیا اور منصوبہ 3ارب 80 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر سے کریم آباد حسین آباد کے تاجروں کا کاروباراور کراچی کی قدیم اسپورٹس کی مارکیٹ کا کاروبار بھی بری طرح متاثرہوا، اسی طرح مینا بازار کا کاروبار بھی متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ موسی کالونی کی مکینوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ساڑھے  3 سال رہا ، تاہم اب کریم آباد انڈر پاس کو ایٹ گرڈ کی تعمیر کے بغیر جلد بازی میں ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، کریم آباد انڈر پاس کی سڑک بھی جگہ جگہ سے غیر ہموار جبکہ سڑک انتہائی غیر معیاری تعمیر کی گئی، امکان ہے سڑک کو بہتر انداز سے تعمیر کیا جا ئے گا جبکہ ڈرینج کا سسٹم بھی مکمل طور اب تک نہیں ڈالا گیا لیکن انڈر پاس کے اندر اور پورے راستے میں لائنٹوں کا بہترین امتزاج  نظر آرہا ہے جس سے انڈر پاس روشنی میں جگماما رہا ہے اور خوبصورت منظر پیش  کرر ہے ہیں۔ انڈر پاس میں بہت ساکام باقی ہے امکان ہے کہ جلد اس کو بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل