Friday, May 01, 2026
 

ایران کی بھجوائی گئی جنگ بندی کی نئی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتا؛ صدر ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انھیں حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انھیں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ براڈلے کوپر نے ایران سے متعلق فوجی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ امریکی صدر نے کہا کہ بریفنگ کے بعد ہمیں اب فیصلہ یہ کرنا ہے کہ آیا ایران کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے یا مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر وہ ایران پر حملہ نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار بنالے اور دنیا کے لیے خطرہ بن جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی قیادت میں اختلافات ہیں اور مختلف دھڑے امریکا کے ساتھ مختلف نوعیت کے معاہدے چاہتے ہیں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے ایسی شرائط پیش کی جا رہی ہیں جن سے وہ اتفاق نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے مذاکرات میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے خواہاں ہیں اور دونوں رہنما امریکا آنے والے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل