Saturday, May 02, 2026
 

فرار بھیڑیے کی اے آئی تصویر نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں

 



جنوبی کوریا میں شہر میں بھیڑیے کے پھرنے کی اے آئی ویڈیو بنانا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ جنوبی کوریا میں ایک 40 سالہ شہری (جس کا نام ثاہر نہیں کیا گیا) نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک حقیقی تصویر بنا کر آن لائن پوسٹ کی جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ گزشتہ ماہ اپریل کی 8 تاریخ کو جنوبی کوریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ٹےجون شہر میں چڑیا گھر سے نیوکگو نامی بھیڑیا فرار ہو گیا ہے اور کُھلے عام پھِر رہا ہے۔ تصویر آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور عوام کے تحفظ کے لیے پرائمری اسکول بند کردیا گیا اور خصوصی ایمرجنسی ٹیمیں روانہ کر دی گئی۔ تاہم، جب تک تصویر سے متعلق حقیقت سامنے آئی بہت دیر ہو چکی تھی۔ حکام نے بتایا کہ اے آئی سے بنی اس تصویر کی وجہ سے بھیڑیے کو ڈھونڈنے میں نو دن تک کا وقت صرف ہوا اور اتنے طویل عرصے تک پولیس اور فائر فائٹرز کی تعیناتی کی وجہ سے ان اداروں کے اولین فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ ٹےجون میں بھیڑیے کی اے آئی تصویر بنانے والے 40 سالہ شخص نے پکڑے جانے کے بعد بے فکری سے بتایا کہ اس نے یہ سب ’صرف تفریح کے لیے‘ کیا تھا، جس پر اس کو 5 سال تک جیل اور 6700 ڈالر تک کا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل