Sunday, May 03, 2026
 

کراچی میں موسم شدید گرم سے پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

 



شہر قائد میں آج اور کل موسم گرم و خشک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ گرمی کی لہر کے دوران پارہ 40 ڈگری یا اس سے زائد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے معطل بعد ازاں فعال ہو جائیں گی۔ کراچی میں موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے کیونکہ ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب 60 فیصد سے تجاوز کرنا اہم پہلو ہے۔ حالیہ گرمی کی لہر کے دوران نمی کا تناسب دن کے وقت 28 تا 30 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج مزید ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل