Sunday, May 03, 2026
 

رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں کی متعدد کوششیں کی گئیں

 



رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں کی متعدد کوششیں سامنے آئیں۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 246 ڈرون کاپٹر حملوں کی کوشش کی گئی، جن میں سب سے زیادہ 215 واقعات بنوں ریجن میں رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی خان میں 15، ملاکنڈ میں 7 اور پشاور میں 4 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔ مردان اور کوہاٹ میں دو، دو جبکہ ہزارہ میں ایک ڈرون حملے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام حملوں کو جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکام بنایا گیا اور خوش قسمتی سے ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل