Sunday, May 03, 2026
 

راولپنڈی: خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغواء کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب

 



پیرودھائی پولیس نے کارروائی نے کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغواء کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار کرکے نومولود بچی کو بازیاب کرالیا۔ متن مقدمہ نے کہا کہ متاثرہ خاتون زیر حراست شخص کے ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھیں جس نے مختلف لوگوں سے خاتون سے زیادتی کروائی، متاثرہ خاتون حاملہ ہونے اور نومولود  بچی کی پیدائش کے بعد زیر حراست شخص نے نومولود کو اغواء کر لیا اور خاتون سے زیادتی بھی کی۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 2 یوم قبل درج کیا گیا، پیرودھائی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے مزکورہ کے قبضہ سے نومولود بچی برآمد کرلی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل