Sunday, May 03, 2026
 

قیام امن اور علاقائی استحکام، نیٹ ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر پاکستان کی پہچان

 



میدانِ جنگ سے کامیاب سفارتکاری تک قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا. تفصیلات کے مطابق حالیہ تناظر میں بھارت کا "نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر" ہونے کا خود ساختہ دعویٰ زمینی حقائق کے سامنے زمیں بوس ہوگیا۔ معرکۂ حق کی شاندار کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی معترف دکھائی دی۔ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے مؤثر عسکری حکمت عملی کی بدولت بھارتی غرور خاک میں ملا دیا معرکۂ حق کی فتح اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند کر دیا۔ امریکا ایران جنگ کے دوران بھی بہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کی ایک نئی پہچان متعارف کرا دی۔ بھارتی عوام اور ناقدین نے بھی خطہ میں قیام امن کیلئے مودی حکومت پر بروقت سفارتی کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔ پاکستان کی ثالثی کی بااثر کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری نے اسے علاقائی استحکام کا ضامن قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل