Loading
اورنگی ٹاؤن موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان ریسٹورنٹ پرفائرنگ کرکےفرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کے باہر کرسی پر بیٹھا ریسٹورنٹ کا مالک رضوی بال بال بچ گیا، پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
اتوارکی الصبح اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای قذافی چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان ریسٹورنٹ پر فائرنگ کرکےفرارہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کے باہرکرسی پربیٹھا ریسٹورنٹ کا مالک ناصر اقبال رضوی ولد سید جاوید اقبال رضوی بال بال بچ گیا۔
ریسٹورنٹ مالک نے بتایا کہ وہ اپنے ریسٹورینٹ کے باہربیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے ہیں ،اس سے کچھ دیرپہلے موٹر سائیکل پرسوار2 افراد آئے تھے اور مجھ سے پوچھںے لگے آپ کا بیٹا نجم کہاں ہے تومیں نے کہا اسے فون کال کرو، جس پروہ چلے گئے اس کے بعد ایک اورلڑکا بیٹے نجم کا پوچھتے ہوئے آیا تو میں نے اسے بھی کہا نجم کو فون کروتو اس لڑکے کا کہنا تھا کہ میں فون گھر پربھول کر آیا ہوں۔
چند منٹ کے بعد کسی نے اچانک فائرنگ کردی تو میں نے کرسی پر لیٹ کراپنی جان بچائی اورگولیوں دکان کے شٹر پر لگی،اندازہ ہے کہ مسلح ملزمان 70 سی سی موٹر سائیکل پر سوارتھے۔
ریسٹورینٹ مالک پرفائرنگ کے واقعے کامقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، دیگرشواہد کا بھی باریک بینی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پولیس جلد واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل