Loading
بھارتی سپر اسٹار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی، جس پر مداحوں نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔
فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کو عالمی سطح پر زیادہ بڑے ناظرین تک پہنچانے کے لیے ریلیز ملتوی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل فلم کو 19 مارچ کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد اسے 4 جون 2026 تک مؤخر کیا گیا تھا۔
تازہ تاخیر کے بعد اب تک نئی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ فیصلہ ’سینماکون‘ میں فلم کی پریزنٹیشن کے بعد سامنے آیا، جہاں عالمی ڈسٹری بیوٹرز اور انڈسٹری شخصیات کی جانب سے مثبت ردعمل ملا تھا۔
تاہم بار بار تاخیر پر مداح بھڑک اٹھے۔ کئی صارفین نے کہا کہ فلم کی ہائپ ختم ہو چکی ہے اور اب اسے سینما کے بجائے او ٹی ٹی پر ریلیز کر دینا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا ’بار بار مؤخر ہونے سے عوام کی دلچسپی ختم ہو رہی ہے‘۔
جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ اگر جون میں بھی ریلیز نہیں ہوئی تو میں یہ فلم نہیں دیکھوں گا۔
کچھ مداحوں نے میمز کے ذریعے ردعمل دیا، جب کہ کئی اب بھی فلم اور یش کی حمایت کرتے ہوئے انتظار کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
فلم میں یش کے ساتھ نینتارا، کیارا اڈوانی، حما قریشی، رکمنی وسنتھ اور تارا ستاریا شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل