Loading
شاہراہ قائدین سوسائٹی قبرستان کےقریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم پولیس کو ڈکیتی، موٹرسائیکل اسنیچنگ اورکیش اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب فیروز آباد تھانے کے علاقے شاہراہ قائدین سوسائٹی قبرستان کےقریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت عادل محمود کے نام سے کی گئی،جس سے ایک پسٹل اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ، ہلاک ملزم پولیس کو ڈکیتی، موٹرسائیکل اسنیچنگ اورکیش اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ہلاک ملزم کی ساتھی کے ہمراہ وارداتوں کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی حاصل کرلی گئیں ہیں ملزمان موٹرسائیکل،کار سوار شہریوں سے واردات کرتے اورمزاحمت پر اندھا دھن فائرنگ بھی کرتے تھے۔
ملزمان نے گزشتہ روز شارعِ فیصل روڈ پر واردات کے دوران کارسوارشہری پر اندھا دھن فائرنگ کی تھی ملزمان نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کارسوارشہری بھی زخمی ہوا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ملزم بہادرآباد تھانے میں ڈکیتی،موٹرسائیکل لفٹنگ اورناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ہلاک ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش اور فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل