Loading
بھینس کالونی لیبر اسکوائر کے قریب ہفتے کی صبح موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، واردات کو 36 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باجود پولیس اب تک موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج نہ کرسکی۔
ہفتے کی صبح سکھن تھانے کے علاقےبھینس کالونی لیبر اسکوائر میں واقع ایک موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 مسلح ڈاکو ایک موبائل فون شاپ میں داخل ہوتے ہیں اورشاپ میں موجود شاپ کے مالک و عملے کو اسلحے کے روز پر یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار شروع کردیتے ہیں۔
مسلح ڈاکوؤں نے شاپ میں موجود متعدد موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی جبکہ ڈاکووں نے دکاندار سے اس کے موبائل فون کا پاس ورڈ بھی اوپن کروایا ، شاپ میں شہری بھی آیا مسلح ملزمان نے اس سے بھی اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اور ایک بلوٹوتھ اسپیکر بھی اٹھا کربا آسانی فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر رومال لپیتا ہوا ہے جبکہ دوملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با آسانی شناخت کیا جاسکتا ہے، موبائل شاپ پرہونے والی ڈکیتی کی واردات کامقدمہ تاحل درج نہیں کیا جاسکا۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی تھی اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکٹھا کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی لیکن ابتک موبائل شاپ کے مالک کی جانب سے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل