Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالج تک رسائی کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کل دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے جہاں اڈیالہ جیل کے حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں جبکہ عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا کیس کی پیروی کر رہے ہیں، عدالت نے کیس کی مشاورت کے لیے سلمان اکرم راجا کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، عدالتی حکم کے باوجود سلمان اکرم راجا سے بانی کی ملاقات نہ ہو سکی تھی۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے نمبر الاٹ کرکے مقرر کر دی، ان کی بیٹی نے بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی کی درخواست کردی ہے۔
بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے فیملی ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی کی استدعا کر رکھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل