Loading
سینڈزپٹ کے مقام پرسمندرمیں نہاتے ہوئےڈوب کرلاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش منوڑہ سے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پورتھانے کےعلاقے منوڑہ قبرستان کےعقب میں سمندرسےایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے، متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔
متوفی نوجوان کی شناخت 23 سالہ عامرولد رمضان کے نام سے کی گئی۔ متوفی نوجوان لیاری آگراتاج کالونی کا رہائشی تھا۔
ایس ایچ اوماڑی پوراسلم خان کے مطابق متوفی نوجوان ہفتے کوفیملی کے ہمراہ پکنک پرسینڈزپٹ پرآیا تھا جہاں سمندرمیں نہاتے ہوئے لا پتہ ہو گیا تھا اوررات گئے متوفی نوجوان کے اہلخانہ نے پولیس کوواقعے کی رپورٹ درج کرائی تھی اوراتوارکونوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش علاقے منوڑہ قبرستان کےعقب میں سمندرسے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے نکالی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کےحوالے کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل