Loading
اے ایس او ملتان کی کارروائی میں اسمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور 204.9 ملین روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔
مظفرگڑھ میں بیڈفورڈ ٹرک سے 2,700 کلوگرام ایسیٹیٹ ٹاؤ برآمد، مالیت 175.5 ملین روپے۔
شیر شاہ موٹروے پر ہینو کنٹینر سے غیر ملکی سگریٹس اور خشخاش کے بیج برآمد کیے گئے۔ رائل بزنس برانڈ کے 135 کارٹن سگریٹس اور 505 بوریاں خشخاش قبضے میں لے لی گئیں۔
اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور سامان سرکاری تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایف بی آر نے اسمگلنگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل