Sunday, May 03, 2026
 

راولپنڈی؛ 4سالہ بچے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار

 



تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں درندہ صفت ہمسائے نے 4 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بچے کی چیخ و پکار پر بھی ہوس کے پیاسے بدبخت کو رحم نہ آیا۔ ملزم بچے کو کیمرہ، پرفیوم اور 50 روپے دے کر بہلاتا رہا۔ بچے نے گھر آکر تمام واقعہ بتایا تو والد کی مدعیت میں پولیس نے ہمسائے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ والد کے مطابق گھر سو رہا تھا کہ 4 سالہ بیٹا روتا ہوا گھر میں داخل ہوا تو آنکھ کھل گئی، بیٹے نے روتے ہوئے بتایا کہ گلی میں کھیلتے وقت پڑوسی حمزہ نے کہا میرے گھر آو، لیپ ٹاپ پر گیم کھیلتے ہیں۔ بچے کے والد نے بتایا کہ پڑوسی حمزہ گھر لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، رونے پر کیمرہ اور پرفیوم و 50 روپے دیکر خاموش رہنے کا کہتا رہا۔ واقعہ پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سعد ارشد کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق بچے کا میڈیکل کرانے کے بعد مقدمہ درج کرکے 18 سالہ ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی راول  سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل