Loading
معرکہ حق کےایک سال مکمل ہونے پر آزادکشمیرکےعوام نے بھرپور قومی جوش و ولولے کے ساتھ اظہارخیال کیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف مکتب فکرسے تعلق رکھنے والےغیور شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم اورمسلح افواج کے درمیان مثالی یکجہتی کا مظاہرہ قابلِ فخراور قابل تقلید ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کےموقع پر ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں۔
قوم اورفوج کےدرمیان یہ بےمثال رشتہ دراصل ہمارےاجتماعی شعور، اتحاد اور قومی غیرت کی عکاسی کرتا ہے۔ آزاد کشمیرکے شہریوں کا بھرپور ولولے، جذبے اورعزمِ صمیم کااظہاراس بات کی دلیل ہے آزادکشمیرکےعوام اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانندکھڑےہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل