Sunday, May 03, 2026
 

پی ایس ایل11؛ قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل، مزید انٹری بند، شائقین سراپا احتجاج

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے باہر صورتحال کشیدہ ہو گئی جہاں انتظامیہ کی جانب سے مزید انٹری بند کیے جانے پر شائقین کرکٹ سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق درجنوں شہری، جو باقاعدہ ٹکٹیں خرید کر میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے تھے، انہیں اندر داخلے کی اجازت نہ دی گئی جس پر انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہزاروں روپے خرچ کر کے نہ صرف اپنی بلکہ فیملی کے افراد کی ٹکٹیں خریدیں لیکن اس کے باوجود انہیں اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ شائقین کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ جب ان کے پاس درست ٹکٹیں موجود ہیں تو پھر ان کی نشستیں کیسے بھر گئیں؟ شائقین کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد ٹکٹیں ہاتھوں میں لیے اسٹیڈیم کے باہر خوار ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا۔ احتجاج کے دوران مشتعل شہریوں نے اپنی ٹکٹیں پھاڑ کر پھینک دیں اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ شائقین نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس صورتحال پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل