Sunday, May 03, 2026
 

ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں، اسٹیو ویٹکوف

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو ویٹکوف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی پی جی اے کیڈلاک چمپیئن شپ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ڈورال گلف کلب پہنچے اور گفتگو کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیو ویٹکوف نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سوال پر بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ امریکا نے تہران کے 14 نکاتی منصوبے کا جواب دیا ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے مطالبات سے مثبت اثر نہیں لے رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران کے نئے مطالبات کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جائزہ لیا ہے اور یہ قبول نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے کرپشن کیس سے متعلق کہا کہ انہیں صدر کی جانب سے معافی ملنی چاہیے کیونکہ وہ جنگ کے دوران وزیراعظم ہیں، میں اور نیتن یاہو نہیں ہوتے تو اسرائیل نہیں ہوتا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل