Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انفرادی اعزازات سے نواز دیا گیا۔
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے، انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی۔
پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز ملا۔
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی ٹورنامنٹ) کا اعزاز پشاور زلمی کے سفیان مقیم نے حاصل کیا، جنہوں نے 22 وکٹیں لے کر بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اور انہیں فضل محمود کیپ سے نوازا گیا۔
کوشال مینڈس بہترین وکٹ کیپر قرار پائے جبکہ حیدرآباد کنگز مین کے حنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا۔
آصف یعقوب کو پی ایس ایل 11 کا بہترین امپائر قرار دیا گیا، جبکہ حیدرآباد کنگز مین کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل