Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پیر سے آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو نکالنے کے لیے عملی اقدام شروع کرے گا جس کے لیے انہوں نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے کے لیے اس عمل پروجیکٹ فریڈم کا نام دیا ہے اور کہا کہ ناکا بندی کا خاتمہ دراصل ایک انسانی ہمدردی کا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے میں موجود کئی جہازوں پر خوراک اور ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث عملے کی صحت اور حفاظت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116512555123589170
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس مشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد غیر اعلانیہ پابندی اور امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ ایرانی حکام کو واضح طور پر آگاہ کیا جائے کہ امریکا ان کے جہازوں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
تین ہفتوں سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکا میں پیٹرول کی قیمت 4.44 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے جو جنگ سے قبل 3 ڈالر سے بھی کم تھی جس کے باعث مہنگائی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل