Monday, May 04, 2026
 

کراچی، حب ریور روڈ پر ٹینکر الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثر، ٹریفک پولیس نے ٹریفک بحال کر دیا

 



شہر قائد میں حب ریور روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے تیل بہہ کر سڑک پر آ گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ ٹریفک پولیس نے چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک بند کر کے سڑک پر موجود تیل پر مٹی ڈال کر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ ٹریفک حکام کے مطابق آئل ٹینکر کے اگلے ویل کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث حادثہ رونما ہوا اور ٹینکر سے آئل بہتا ہوا سڑک پر آ گیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر مٹی ڈالنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل