Loading
ہنی ٹریپ کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہو گیا، جس میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں عاشق نامی شخص کو ملزمان نے ٹریپ کر کے لوٹا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق خواتین معصوم شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتی تھیں اور ملنے کے بہانے بلا کر انہیں حبس بےجا میں رکھ کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل عاشق نامی شہری کو پھنسا کر اس سے آن لائن رقم بھی ہتھیائی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین شامل ہیں جبکہ اس گروہ میں مزید کتنے افراد شامل ہیں اور انہوں نے کتنے لوگوں کو لوٹا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل