Loading
آرمینیا میں سڑکوں پر پھرنے والا زیبرا حقیقت میں رنگ کیا ہوا گدھا نکلا۔
دارالحکومت ییریوان پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک زیبرا سڑک پر آزاد گھوم رہا ہے۔ اطلاع دینے والے نے بتایا کہ یہ زیبرا ییوران چڑیا گھر سے فرار ہوا ہے اور میاسنیکیان ایوینیو کے علاقے میں دیکھا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ حکام حرکت میں آئے۔ تاہم، کچھ دیر بعد حقیقت سامنے آگئی۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے وضاحت کی کہ فیسیلیٹی سے کوئی زیبرا فرار نہیں ہوا بلکہ ایک شہری نے اپنے گدھے کو سیاہ اور سفید دھاریوں سے رنگ کر سڑک پر چھوڑ دیا تھا تاکہ ویڈیو بنا سکے۔
چڑیا گھر کے مطابق ان کے تمام زیبرا محفوظ ہیں اور اپنی مخصوص جگہ پر موجود ہیں۔ انتظامیہ نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں پر اس طرح کے کیمیکل یا رنگ استعمال کرنا ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور لوگوں کو ایسے مذاق سے گریز کرنا چاہیے۔
پولیس گدھے کو زیبرا کی طرح رنگنے والے شخص کی شناخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل