Thursday, July 04, 2024
 

سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز میں دوسرا حملہ

 



بلغراد: سربیا کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز قبل حملہ کیا گیا تھا اور آج بھی ایک چاقو بردار اور تیر کمان رکھنے والا شخص نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغراد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے سے قبل ہی دھر لیا۔ ملزم سے چاقو کے علاوہ ایک کمان اور 7 تیر بھی برآمد ہوئے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بھی اسی سفارت خانے پر ایک شخص نے تیر سے حملہ کیا تھا۔ تیر اسپیشل پولیس یونٹ کے ایک اہلکار کی گردن پر لگا تھا اور حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔

بعد ازاں اگلے ہی روز بلغراد پولیس نے دو مشتبہ شخص کی گرفتاری ظاہر کی تھی جن پر اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم ملزمان کی شناخت اور کسی جماعت سے وابستگی ظاہر نہیں کی گئی۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلغراد پولیس ہفتے والے واقعے کے الزام میں مبینہ حملہ آور اور اس کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے اس بیان کی ترید یا تصدیق نہیں کی۔

صرف دو دن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک طرز پر حملے کے دو واقعات نے ریڈ زون ایریا میں کھلبلی مچادی ہے۔ تاحال ان حملوں کے محرکات کا سراغ بھی نہیں لگایا جا سکا ہے۔

بلغراد پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں معاملات پر تفتیش جاری ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں البتہ اسرائیلی سفارت خانے کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل