Monday, May 04, 2026
 

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل 12 سے متعلق بڑا اعلان

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان سپر لیگ 11 کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 12 اس سے بھی بڑا اور بہتر ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مزید شہروں کو بھی میزبانی ملے گی۔         View this post on Instagram                       اس سے قبل انہوں نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل