Monday, May 04, 2026
 

علیمہ خان کی تمام پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تمام پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کو منگل کے روز اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز کل اڈیالہ پہنچیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات کروائی جائے اور انہیں طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں ماہر ڈاکٹروں، ذاتی معالج اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج ممکن بنایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر ڈوگر سے ضمانت درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کرنے کا بھی کہا اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو تنہائی میں قید رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل