Thursday, May 07, 2026
 

معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر شکاگو میں پروقار تقریب منعقد

 



پاکستان قونصلیٹ شکاگو کے زیرِ اہتمام معرکہ حق “بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شکاگو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں  شرکت کی جس میں وطنِ عزیز کی کامیابیوں، قومی یکجہتی اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ پاکستانی امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چوہدری نے تقریب سے خطات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکی مہارت نے پاکستان کو معرکہ حق میں عظیم کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے، جبکہ بھارت کو عالمی سطح پر خفت اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر تسلیم کر رہی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی سول اور عسکری قیادت کی جرات اور حکمتِ عملی کو سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل