Loading
شیراکوٹ میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے کے قتل کی واردات کے بعد ملزم ارسلان کے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے بڑے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات کے بعد ملزم تیزی سے چلتا ہوا گلی سے باہر نکلا جبکہ فرار ہونے کے دوران ملزم موبائل فون پر کسی سے بات کرتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، مقتول یوسف کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل