Loading
معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پہلی بار امید سے ہونے کی خبر شیئر کر دی۔
اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
تصاویر میں اُشنا شاہ سفید رنگ کے نہایت سادہ مگر دیدہ زیب گاؤن میں نظر آئیں جبکہ حمزہ امین نے بھی سفید لباس پہن کر ان کے ساتھ خوبصورت انداز اپنایا۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر دلکش کیپشن لکھا، ’اس موسمِ گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ‘ اور ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔
View this post on Instagram
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اُشنا شاہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل