Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر اور نیول چیفس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن 0-8 کی شکست کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی اور یہ گواہی دی جاتی رہے گی۔
مریم نواز شریف
معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا نشان ثبت کر دیا ۔ مریم نواز شریف
معرکہ حق نے ثابت کردیا ہم امن پسند ہیں مگر وقت آئے تو بنیان مرصوص بھی ہیں ۔ مریم نواز شریف
معرکہ حق تاریخ عالم میں پاکستان کی عظمت کا باب بن چکا ہے ۔ مریم نواز شریف
معرکہ حق میں دنیا نے دیکھا پوری قوم متحد اور یکسو ہوکر دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی۔ مریم نواز شریف
پاک افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد نے د شمن کو سر جھکانے پر مجبور کردیا ۔ مریم نواز شریف
بے باک قیادت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کی بنیاد رکھی ۔ مریم نواز شریف
آج دنیا بھر میں ہر محب وطن پاکستانی معرکہ حق کی کامیابی پر خوشی منا رہا ہے ۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں ہر شہر ہر گاؤں ہر گلی کوچے میں معرکہ حق کی خوشیاں منائی جارہی ہیں ۔ مریم نواز شریف
طلبہ ۔ اساتذہ ، تاجر ،وکلا، سیاست دان ، کسان سمیت پوری قوم معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے ۔ مریم نواز شریف
پاکستان کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ حربی مہارت کے ذریعے دشمن سے اپنی برتری کا لوہا منوایا ۔ مریم نواز شریف
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل